گوادر، محکمہ فشریز کی پٹرولنگ ٹیم نے غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالر کو پکڑلیا

28 نومبر ، 2021

گوادر (نامہ نگار ) محکمہ فشریز گوادر کی پٹرولنگ ٹیم نے سربندن کے حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالر کو پکڑلیا وزیر فشریز حاجی اکبر آسکانی کی کاوشوں اور ماہیگیر دوستی کے عملی اقدامات جاری ہیں، جیونی سے لیکر اورماڈہ اور پورے ساحلی پٹی تک محکمہ کو چاق و چوبند کردیا تفصیلات کے مطابق سکریٹری فشریز بابر خان ، ڈی جی فشریز طارق الرحمان اور میرین ڈائریکٹر فشریز گوادر احمد ندیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر اقبال عبداللہ نے گشتی ٹیم کے انچارج فشریز آفیسر صغیر زمان کو ہدایت جاری کیا کہ ساحل سمندر میں غیر قانونی ٹرالروں کا صفایا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں محکمہ فشریز گوادر کے جوانوں کی گشتی ٹیم ساحل گوادر سربندن کے حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف سندھ کے ٹرالر کی تعاقب کیافشریز کے چاق و چوبند پیٹرولنگ ٹیم نے گوادر کے سربندن ایریا میں ایک ٹرالر کو غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار میں مصروف پایا۔جس پر فشریز پیٹرولنگ ٹیم کے انچارج صغیر زمان نے مذکورہ ٹرالر کا تعاقب کیا اور سخت جدوجہد کے بعد سندھ کے ٹرالر بنام سفینہ انیس جواد نمبر 22577- B کو عملہ سمیت گرفتار کر لیا ۔