وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا گوجر خان میں سول کلب کی تعمیرات کا نوٹس‘ رپورٹ طلب

18 مئی ، 2024

گوجر خان (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ کوئی خلاف قانون کام نہیں ہونے دینگے‘ سرکاری املاک کی حفاظت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ برلب جی ٹی روڈ سول کلب گوجر خان میں رات کو شروع کی گئی تعمیرات پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا تھا جس پر معاملے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ نے کہا کہ کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونے دینگے۔