وفد کی کوآرڈنیٹر وزیراعظم صحت سے ملاقات

18 مئی ، 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) مرکزی جنرل سیکرٹری ایچ پی سی اے ہومیوپیتھک ڈاکٹر عشرت نعیم بھٹی کی زیر قیادت وفد نے کوآرڈنیٹر وزیراعظم برائے صحت نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈنیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد برتھ سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر محمود الحق عباسی‘ ڈاکٹر سخاوت کیانی‘ ڈاکٹر آصف میر اور ڈاکٹر سرفراز گوندل شامل تھے۔ اس موقع پر ایکٹ میں ترمیم کیلئے ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں بنائی جانیوالی کمیٹی میں ہومیو پیتھ کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا۔