خاتون کے اغوا اور زیادتی کا نامزدملزم سمیت درجنوں سماج دشمن گرفتار

18 مئی ، 2024

کلرسیداں‘ جہلم‘ پنڈی گھیب‘ اٹک (نمائندگان جنگ‘ نامہ نگار) کلر سیداں پولیس نے خاتون اغواء اور زیادتی کا اشتہاری نامزد ملزم محمد اقبال گرفتار کر لیا۔ جہلم پولیس نے اقدام قتل کا ملزم جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کر کے 9مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ پنڈی گھیب میں خاتون کے گھر چوری مجرم سمیت حسن ابدال‘ بسال‘ حضرو‘ باتر میں درجنوں منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔