اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) بحریہ انکلیو اسلام آباد اور پی ٹی سی ایل گروپ فلیش فائبر سروسز کیلئے ایس ایل اے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ تعاون بحریہ انکلیو کے رہائشیوں کو تیزرفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل حل فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کریگا۔ دستخطوں کی تقریب بحریہ انکلیو اسلام آباد آفس میں ہوئی۔ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط کئے گئے۔ بحریہ انکلیو اسلام آباد کے پروجیکٹ ہیڈ وجیہہ انور‘ نعمان درانی‘ نائب صدر ڈیویلپمنٹ نارتھ اور پی ٹی سی ایل گروپ کے نائب صدر بزنس کمرشل اس ایس ایل اے کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ جدید ترین فلیش فائبر (FTTH) خدمات فراہم کریگا جس سے بحریہ انکلیو اسلام آباد کے مکینوں کو انٹرنیٹ کی بے مثال رفتار اور قابل اعتماد کنکٹوٹی سے لطف اندوز ہونا یقینی ہو گا۔ فائبر ٹو دی ہوم ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل تجربے میں انقلاب لانے کا عزم کیا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے سٹریمنگ‘ تیز ڈائون لوڈ‘ سمارٹ ہوم ایپلی کیشنز کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کریگا۔ بحریہ انکلیو اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کمیونٹی میں عالمی معیار کی انٹرنیٹ سروسز لانے کیلئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ یہ معاہدہ بحریہ انکلیو اسلام آباد کو جدید شہری زندگی کی ایک اہم مثال بناتے ہوئے اپنے رہائشیوں کو بہترین زندگی گزارنے کا تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ دونوں اداروں کے سینئر عہدیداروں نے مزید کہا کہ ہماری فلیش فائبر سروسز کنکٹوٹی مستقبل کی نمائندگی کرتی ہیں اور ہم اپنی خدمات کو بحریہ انکلیو تک توسیع دینے کیلئے پرجوش ہیں۔ یہ شراکت داری جدید ترین تکنیکی حل فراہم کرنے کے ہمارے مشن سے ہم آہنگ ہے جو ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرینگے ۔ انہوں نے ایس ایل اے کنٹریکٹ کیلئے پوری کوششوں اور بحریہ انکلیو اسلام آباد کے فوکل پرسن ناصر علی صدیقی‘ سینئر منیجر آئی سی ٹی نیٹ ورکس کی تکنیکی مہارتوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ شراکت داری بحریہ انکلیو اسلام آباد کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر بڑھانے کیلئے تیار ہے جس سے زیادہ مربوط انٹرنیٹ کمیونٹی کو فروغ ملے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ شراکت داری ڈیجیٹل کنکٹوٹی میں نئے معیار قائم کریگی۔
اسلام آباد جڑاوں شہروں کی پولیس نے 26 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تھا نہ شالیمار، تھانہ سمبل، تھانہ...
اسلام آبادپاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ الفتح کے...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، گرمی کی شدت کا یہ سلسلہ...
اسلام آباد نصیر آباد پولیس نے ماں بیٹی کو کچلنے کے الزام میں ڈمپر ای 2022 کے ڈرائیور الیاس سکنہ لکی مروت کے...
اسلام آبادپارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج "معرکہ حق" آپریشن میں جامِ...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل آفس گلگت نے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر گلگت...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 88وارداتوں میں...
اسلام آباد انسداد منشیات فورس نے 8کاروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 11افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔9 کروڑ...