سپریم کورٹ،مقدمات کی سماعت کیلئے 9بینچ تشکیل

28 نومبر ، 2021

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چیف جسٹس گلزار احمد نے سوموار 29نو مبر سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کیلئے اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 6بینچ تشکیل د ے دیئے ہیں، بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس مظہر عالم میاں خیل،جسٹس محمد علی مظہر، بینچ نمبر دو جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس منصور علی شاہ، بینچ تین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،جسٹس اور یحیٰ آفریدی، بینچ نمبر چار جسٹس مقبول باقر اورجسٹس قاضی محمد امین احمد،بینچ نمبر پانچ جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس امین الدین خان اورجسٹس جمال خان مندوخیل جبکہ بینچ نمبر چھ جسٹس اعجاز الااحسن،جسٹس منیب اختر اورجسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل ہو گا۔