اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مائننگ، سی پیک فیز 2 کا ترجیحی شعبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی بلوچستان میں کام کرنے والی چینی کان کنی کمپنی (ایم آر ڈی ایل سیندک) کے چیئرمین وانگ جک چنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں منرل انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی کمپنی کی جانب سے اپنے تازہ ترین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔ نیشنل پاور گرڈ کے قیام سے صوبے میں مائننگ کے تمام منصوبوں کی آپریشنل لاگت کم ہو جائے گی۔ بتایاگیا کہ بلوچستان میں سیندک کاپر گولڈ پراجیکٹ ایم سی سی ٹی ریسورسز ڈویلپمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم آر ڈی ایل) کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ ایم سی سی ٹی نے پاکستان میں ایک معدنی صنعتی پارک کے قیام کی تجویز پیش کی جس میں کاپر، لیڈ، زنک ریفائننگ اور گہری پروسیسنگ شامل ہے، جس سے معدنی مصنوعات میں مزید ویلیو ایڈیشن ہوگا۔
اسلام آباد"اڑان پاکستان ایکشن پلان" پر مشاورتی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر توگے تونسر...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران...
اسلام آباد سینیٹ میں 5بل منظور،5 قائمہ کمیٹی کے سپرد،5 موخر، دو واپس ،ایک مسترد ۔ سینیٹر کامران مرتضی نے نے...
اسلام آباد وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال2024میں 13506شکایات درج کرائی گئی جن میں سے...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 262کوئٹہ سے کامیاب قراردیئے جانے والے آزاد امیدوار، عادل بازئی...
رملہغزہ میں حماس کی قید سے 3 اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کی واپسی کے چند گھنٹے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے بجلی کی نئی مارکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا...