لاہور(خصو صی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی ،وزیر اعلیٰ نے جیپ پر پریڈ کا معائنہ کیا ، کمانڈوز کوانعامات بھی دیئے ، بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا بھی اعلان کیا ،وزیر اعلیٰ نے جدید اسلحے کا بھی معائنہ کیا ،کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کیں ،پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے پولیس کو آٹھ جدید ترین تھرمل امیجنگ کیمرے دے رہے ہیں ایلیٹ فورس کے 85جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ، آئی جی پنجاب بہت متحرک آفیسر ہیں، جو تبدیلیاں آئی جی پنجاب پولیس میں لارہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ پولیس فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، جو سہولیات اور ٹیکنالوجی چاہیے مہیا کریں گے۔ پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی سرحد پر پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہیں جنہیں پولیس کے جوان بہادری سے روک رہے ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہاکہ جب گھر سے نکلتی ہوں تو اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔جو وعدے آپ نے پاکستان کی عوام کے ساتھ کیے ہیں وہ نبھانے ہیں، جب آپ کے پاس کوئی مظلوم آئے تو آپ نے اس کی دادرسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔وہ وقت دور نہیں ہے جب پولیس پہ لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے اور لوگ سکون سے اپنے گھروں میں سوئیں گے ،بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے ،وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے جس کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کیلئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔دوران اجلاس پولیس، پراسیکیوشن اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کیلئے اقدامات پر پیشرفت اور ریپ کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کو کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کے اجرا کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا وزیراعلی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چاہیے-ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں -ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے- وزیراعلی نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا -لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی -وزیر اعلیٰ کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلباء کیلئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے لیے 200ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے۔ لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی- ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن ضیاء الدین کاسی کو ڈائریکٹر...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ...
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان، عالمی میڈیا کے...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔...
اسلام آباد ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے 18 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر...
اسلام آباد وفاقی حکو مت نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا...
اسلام آباد ملک کے 23؍ سرکاری اداروں نے گزشتہ دس سال کے دوران قومی خزانے کا 55؍ کھرب روپے کا نقصان کیا ہے، اور...