15 دن میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرو، گنڈاپور کی وفاق کو پھر دھمکی

18 مئی ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ 15دن میں لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل کرو ، حق نہ دیا گیا تو چھین کر لیں گے،واپڈا دفاتر پر قبضے کر لیں گے، بجلی آن اور آف کرنے کا بٹن خیبر پختونخوا کے پاس ہے،ہم نے آزاد کشمیر میں آپ کا زور دیکھ لیا، کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی اگر خیبر پختونخوا کے عوام نکلیں گے تو کیا حال ہوگا اس سال کے 50ارب اور ریگولر فنڈز کے300ارب دو ماہ میں چاہئیں ، لوگوں کو سرکاری نوکریاں نہیں روزگار دینگے صوبائی حکومت کیساتھ بات کئے بغیر کو ئی بھی ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نہیں لگاسکتا، وفاق کا غلط بندے کیساتھ واسطہ پڑا ہے ہم مرکز کو حکومت اور نہ ہی اسلام آباد میں بیٹھنے دینگے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا نگران حکومت کی طرف سے آئین شکن اقدامات اورغیرقانونی بجٹ کی باقاعدہ انکوائری ہوگی اورکمیٹیاں بنیں گی، آئی ایم ایف کی شرائط پر پورااترناضروری ہے جس کے مطابق صوبے نے96ارب روپے وفاق کو دیناہے رقم 30جون تک پوری کرکے دونگا، ضم اضلاع کو دوماہ کے اندر پچاس ارب روپے ملناچاہئے ہمیں منفی رویے پر مجبورنہ کیاجائے واران ٹیرر کی مد میں ایک روپے نہیں ملا یہ پیسہ ہمیں چاہئے ، بجلی خالص منافع کی مد میں 1510ا رب وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں ہماراصوبہ سستے ریٹ پربجلی دے رہاہےصوبے کے عوام کیلئے چورکا لفظ برداشت نہیں کرونگا ، صوبے کے اندر جوشخص بیٹھے گا وہ صوبے کو ریلیف دیگا اگر نہیں دلاسکتا تو میں ٹیک اووربھی کرسکتاہوں انہیں جیلوں میں بھی ڈال سکتاہوں ،بجلی لوڈشیڈنگ پرجھوٹ اور دھوکہ برداشت نہیں کریں گے ،پیسکوچیف کی یقین دہانی کے باوجودد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے پندرہ دنوں میں بجلی کامسئلہ حل کیاجائے بصورت دیگر بٹن آن آف خود کرونگا ۔