اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے دائر کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ،تین رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل تین رکنی بنچ 21 مئی کو شہری محمد ساجد کی درخواست کی سماعت کرے گا ، واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا جس کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی حصہ تھے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر اپنی رائے کوفیصلہ قراردے کراپ لوڈ کرایا تھا جس میں دونوں ججوں نے ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔تاہم چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈرکیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے دو ججوں کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔خیال رہے کہ عمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، شہری محمد ساجد محمود نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن ضیاء الدین کاسی کو ڈائریکٹر...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ...
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان، عالمی میڈیا کے...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔...
اسلام آباد ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے 18 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر...
اسلام آباد وفاقی حکو مت نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا...
اسلام آباد ملک کے 23؍ سرکاری اداروں نے گزشتہ دس سال کے دوران قومی خزانے کا 55؍ کھرب روپے کا نقصان کیا ہے، اور...