کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال میں نے ایسی کوئی بات کی ہے جس پر توہین کا نوٹس آئے، میں نے ججوں کا نام لے کر کوئی تنقید نہیں کی میں بہت کمزور ہوں میرا قصور یہ ہے میرے پاس ٹرول کرنے والی ٹیم نہیں ہے ، نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کی غیرمعمولی سماعت ہوئی، کمرۂ عدالت میں ابتداء سے آخر تک ماحول میں تناؤ دیکھنے میں آیا،بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں آئیں تو انتہائی غصے میں تھیں، میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے میں کہا کہ عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کو سننے والا پچھلا بنچ پچھلے سال مئی میں اختلافات کا شکار ہوکر ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد آج کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا بنچ بنادیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے وہی باتیں کی ہیں جو پہلے سے سوشل میڈیا اور ٹی وی پر چل رہی ہیں، میں نے پارلیمنٹ میں پہلی تقریر ملک میں سودی نظام کے خلاف کی، میں عدلیہ کی بات اس لیے کررہا ہوں کہ 2022ء میں پانچ سال میں سودی نظام ختم کرنے کا فیصلہ آیا، سولہ بینکوں نے شریعت اپیلٹ بنچ میں جاکر اسٹے لے لیااب دو سال سے کوئی سماعت نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے کہ سود سے متعلق کیس کی سماعت کو ترجیح دے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کے سامنے سود پر تقریر کی تو ان کا بس نہیں چلا مجھے گولی مار دیں، وہ اسی دن آئی ایم ایف سے ڈیل کر کے تالیاں بجوانے آئے تھے۔ شبیر ڈار نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کی غیرمعمولی سماعت ہوئی، کمرۂ عدالت میں ابتداء سے آخر تک ماحول میں تناؤ دیکھنے میں آیا۔ نمائندہ جیو نیوز اویس یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس کو اچانک پھر سے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو اس بنچ سے الگ کرلیا ہے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی بھی اب اس بنچ کا حصہ نہیں۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا چوبیسویں آئی ایم ایف پروگرام کیلئے مذاکرات جاری ہیں، معاشی کمزوریوں اور کارکردگی پر تنقید اور مزید اصلاحات کا مشورہ دے رہا ہے، اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے مارچ میں 434ملین ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دینے کے بعد اپریل میں 491ملین ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دکھایا ہے جو توقعات سے زیاد ہ ہے۔
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، پاکستان کے گوادر فری زون سے مصنوعات کی برآمدات نہ صرف بندرگاہ کو...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ملک چھوڑنے کی ڈیڈ...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آبادوزارت صنعت و پیداوار واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا...
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی...
اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک...