وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ IGPآ زاد کشمیر سہیل حبیب تاجک تبدیل

18 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔آئی جی پولیس آ زاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ۔ و ہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ ان کی تبدیلی آ زاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام چلنے والی احتجاجی تحریک کے دوران پر تشدد واقعات کو روکنے میں پولیس کی ناکامی کے تناظر میں کی گئی ۔ان کی جگہ ایف آئی اے میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ بیس کے افسر عبد الجبار کونیا آئی جی پولیس آ زاد جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ۔ اسلام آ باد پو لیس میں تعینات پو لیس سروس کے گر یڈ انیس کے افسر ایس شہزاد ندیم بخاری کو تبدیل کرکے ایف آئی اے میں تعینات کیا گیا ہے ۔ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور عالمگیر احمد خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز سروس گریڈ 20 کے سیکرٹری قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ملک کامران اعظم خان کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں۔ پوسٹل گروپ گریڈ 20 کے افسر اور پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان محمد ذوالفقار حسین کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر کابینہ ڈویژن اقراء انعم کی خدمات ایوانِ صدر، سیکشن افسر صنعت و پیداوار ڈویژن عمر منظور کی خدمات وزیراعظم دفتر اور سیکشن افسر انعم گلریز کی خدمات نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی خدمات سول سروسز اکیڈمی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر عادل حسین کا تخفیفِ غُربت ڈویژن سے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔