IMF مشن کو لاہور میں فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم،2روزہ دورے کو Low پروفائل رکھا جائیگا،ذرائع

18 مئی ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کا دورہ کرنے والےآئی ایم ایف مشن ممبران کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ،مشن کے ممبران پرسنل وزٹ پر سیرو تفریح کے لئے لاہور آئے ہیں ، وہ ثقافتی ورثہ اور تاریخی مقامات دیکھنے جائیں گے اور اتوار کو واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی (آپریشنز) پنجاب ، سی سی پی او لاہور، لاہور اور راولپنڈی کےکمشنر ز آر پی او اور سی پی او راولپنڈی راولپنڈی اور ایس پی سیکورٹی کو مشن ممبران کے لاہور میں قیام اور نقل و حرکت کےت دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیکورٹی حکام سے کہا کہ دورے کو (Low)پروفائل رکھا جائیگا ،ممبران کی نقل و حرکت کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رہے گی ، فول پروف سیکورٹی دینے کی سفارش وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانس ونگ نے کی تھی ۔