علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

18 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ میں ایک نئے رکن کا اضافہ ہو گیا، مسلم لیگ ن کے ایم این اے علی پرویز ملک کو وزیر مملکت بر ائے فنا نس و ریونیو مقرر کیا گیا ہے، انہیں پاور ڈویژن کا بھی اضافی چارج دیاگیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے انکی بطور ویزر مملکت تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا ہے ، اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ان سے حلف لیا، دریں اثناء وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے،علی پرویز ملک کی شمولیت کے بعد وفاقی کا بینہ کے ارکان کی تعداد 21سےبڑھ کر22ہوگئی ہےجن میں 18وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت، ایک مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔