پاک افغان سرحدکل کھول دی جائیگی

18 مئی ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) حکومت نے پاک افغان سرحدی گزرگاہ جو جمعرات کو تین دن کیلئے بند کی گئی تھی اتوار کو کھول دی جائے گی۔ تین روزہ پابندی کے دوران پاک افغان سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے کھلی ہے۔ یہ پابندی پیدل آمد و رفت کے حوالے سے ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی گزرگاہ کو نئی عمارت میں دفتر کی منتقلی کے باعث بند کیا جارہا ہے۔ تین روزہ پابندی کے دوران پاک افغان سرحدی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے البتہ کھلی رہے گی۔ تجارتی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا۔