بانی پی ٹی آئی سےپارٹی رہنمائوں اعظم سواتی،شبلی فرازو دیگر کی ملاقات

18 مئی ، 2024

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ، خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالوں میں اعظم سواتی ، شبلی فراز ، سالار خان کاکڑ اور احمد چٹھہ شامل تھے تاہم واپسی پر وہ میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ دریں اثنا شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او فیصل سلطان نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق سی ای او شوکت خانم ہسپتال فیصل سلطان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خون کے نمونے لینے کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔