اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کے مطالبے پر آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت پر عائد ٹیکس میں اضافہ کیےجانے کا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں5کروڑ روپے تک مالیت کی پراپرٹی کی خریداری پر نان فائلر پر 7 اور فائلر پر 3فیصد ٹیکس عائد ہو سکتا ہے ،آئی ایم ایف نے تجویردی کہ 10کروڑ مالیت سے زائد کی جائیداد خریداری پر نان فائلرز 35، فائلرز کیلئے 5فیصد ٹیکس عائد کیا جائے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کرنے کا کہا ہے، آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے مابین مذاکرات میں ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے متعدد تجاویز کو زیر غور لایا جارہا ہے، ان میں غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کے سیکشن 236کے میں ترمیم کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں5کروڑ روپے تک کی مالیت کی پراپرٹی کی خریداری پر نان فائلر کیلئے ٹیکس 7فیصد اور فائلر پر 3فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے، پانچ کروڑ روپے سے 10کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد کی خریداری پر نان فائلرز کیلئے 13فیصد اور فائلرز کیلئے 4فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا، آئی ایم ایف نے تجویز دی ہےکہ 10کروڑ روپے مالیت سے زائد کی جائیداد کی خریداری پر نان فائلرزکیلئے 35فیصد اور فائلرز کیلئے 5فیصد ٹیکس عائد کیا جائے ،اس سے آئندہ مالی سال 100ارب روپے مالیت سے زائد کا ریونیو حاصل ہو گا، رواں برس غیر منقولہ جائیداد کی خریدو فروخت پر فائلرز پر 3فیصد اور نان فائلرز کیلئے 10.5فیصد ٹیکس عائد ہے،غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے حوالے سے ٹیکسوں میں اضافہ کیاگیا ہے، انکم ٹیکس کے سیکشن 236سی میں ترمیم کرتے ہوئے غیرمنقومہ جائیداد کی فروخت پر پانچ کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد پر نان فائلر ز کیلئے ٹیکس 12فیصد ، پانچ سے 10کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد کی فروخت پر ٹیکس 18فیصد اور 10کروڑ روپے مالیت سے زائد کی جائیداد کی فروخت پر ٹیکس بڑھا کر35فیصد کرنے کی تجویز ہے، فائلر ز کیلئے پانچ کروڑ روپے تک جائیداد کی فروخت پر ایڈوانس ٹیکس تین فیصد ، پانچ کروڑ روپے سے 10کروڑ روپے مالیت تک کی جائیداد کی فروخت پر ٹیکس 4فیصد اور فائلرز کیلئے 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی فروخت پر ٹیکس بڑھا کر 5فیصد اضافہ کیے جانے کی تجویز ہے۔
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کو نقصان پہنچانے والے بیس سال کیلئے جرمانے کے ساتھ جیل بھیجے جا...
اسلام آ باداظہار رائے کی آزادی کئی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ سے ایک خواب بنتا جا ر ہاہے، یہ انکشاف ڈنمارک کے...
اسلام آباد سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں...
اسلام آبادسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
اسلام آبادسینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے کے معاملے پرکمپیٹیشن کمیشن آف...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی...