کتنے ملازمین کو نیب آرڈیننس کے تحت کاروائی کا سامنا،رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع

18 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کے کتنے افسران اور اہلکاروں کو نیب آرڈیننس 1999کے تحت کاروائی کا سامنا ہے، وزیر قانون و انصاف و پار لیمانی امور سینیٹر اعظم نذ یر تارڑنے تحر یری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرادی،خواجہ اظہار الحسن کے سوال پر اسمبلی سیکر ٹریٹ کو جمع کراکئے گئےتحر یر ی جواب میں وزیر قانون و انصاف و پار لیمانی امور نے انکشاف کیا کہ80وفاقی ملازمین کو نیب آرڈیننس1999 کے تحت انکوائریز ، 90 ملازمین کو انوسٹی گیشن ( تحقیقات ) اور403ملازمین کو ٹرائل کا سامنا ہے، چونکہ یہ کیسز مختلف مراحل میں ہیں اسلئے فی الحال ملزمان کے نام پبلک نہیں کئے جاسکتے جو کسز نیب کے دائرہ کا ر سے باہر ہیں ان میں وفاقی حکومت خود کاروائی کرتی ہے، پلی بارگین کر نیوالے ملازمین کو فرائض کی انجام دہی سے روک دیا جا تاہےوہ دس سال کیلئے نا اہل ہو جاتے ہیں۔