آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات، غیرمعمولی کارکردگی کو سراہا

18 مئی ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کی۔ سپہ سالار نے کہا کہ ہاکی ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔