تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ، بجلی صارفین پر 51ارب 86کروڑ کابوجھ پڑیگا

18 مئی ، 2024

اسلام آباد( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) روں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں گزشتہ روزسماعت کی گئی، بجلی صارفین پر 51 ارب 86کروڑروپے کابوجھ ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے،سماعت منظور ہوئی تو منظوری سےبجلی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا ، سماعت کے دوران بتایا گیاکہ سہ ماہی میں مختلف شعبوں کی جانب سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ گی گئی، سی ای او آئیسکو نے بتایا کہ آئیسکو میں انڈسٹریل کھپت تین فیصد کم ہوئی ہے نیٹ میٹرنگ 160 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہےآئیسکو میں سیمنٹ انڈسٹری کی طلب 18.2 فیصد کم ہوئی ہے ، سی ایف او لیسکو نے بتایا لیسکو میں بجلی کی طلب میں 7.2 فیصد کمی ہوئی ہےانڈسٹری کی طلب 15 فیصد گھریلو سیکٹر کی طلب 3 فیصد کم ہوئی ہے سماعت میں حیسکو سے کوئی موجود نہیں تھا جس پراتھارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ،پاورڈویژن حکام نے کہا کہ سہ ماہی یڈجسٹمنٹ جتنی جلدی ہو سکے لگنا چاہئے،نومئی تک بجلی نادہندگان سے 104 ارب روپے وصول کرلئے ہیں مگر ابھی 1.3 ٹریلین روپے وصول کرنے ہیں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی،من وعن منظوری سے صارفین پر1 روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑیگا یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جولائی اگست ستمبر کے مہینوں میں لگانا تجویز ہےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی حتمی منظوری بعد میں جانچ پڑتال کے بعد دی جائیگی ۔