قاضی فائز بیرون ملک ‘جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

18 مئی ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔جسٹس منیب اختر (آج) ہفتہ کوقائم قام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے 10بجے ہوگی، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہذا جسٹس منیب اختر (آج) ہفتہ کو قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔