شوہر کی جائیداد پر قبضے کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے‘ بی بی عائشہ

19 مئی ، 2024

لورالائی ( نامہ نگار) بی بی عائشہ بیوہ مرحوم ظریف خان ولد حاجی جمعہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے شوہر تقریبا تین سال قبل فوت ہو چکے ہیں۔جن کے چھوٹے بیٹے اور بیٹیاں کی اصل وارث ہیں۔جوکہ ابھی تک نابالغ ہیں اور جن کی کفالت میں خود کر رہی ہوں۔مجھے بعض زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میرے شوہر کی جائیداد و اراضی وغیرہ جوکہ ضلع ژوب اور لورالائی میں موجود ہیں۔چند غیر متعلقہ لوگ اس پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور یہ لوگ میرے شناختی کارڈ کاپی میرے مرحوم شوہر کے زمینوں کے لین دین میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے شوہر کی جائیداد پر قبضے کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے۔