مذہب وقوم پرست عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں‘یعقوب ناصر

19 مئی ، 2024

لورالائی( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ بے روزگاری اورمہنگائی کیخلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہونگے دہشت گردی کے مکمل خاتمے ‘قیام امن ‘ تعلیم صحت ‘آبنوشی مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں منصوبوں کی تکمیل سے عوام کوریلیف ملے گاانہوںنے کہاکہ 28مئی کو نوازشریف کو دوبارہ پارٹی کامرکزی صدر منتخب کرائیںگے ن لیگ کے پاس ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحال کاوژن ہے اسلام اور قوم پرستی کے نام پر کچھ سیاسی جماعتیں قوم کو دھوکہ دے رہی ہیں۔