گوادر: نامعلوم افراد نے تعمیراتی مشینری کو آگ لگادی

19 مئی ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) گوادر کے علاقہ نلینٹ میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 ڈمپر اور 2 لوڈر مکمل طور پر جل گئے ہیں فورسز نے آگ پر قابو پاکر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔