تما م اقوام کی ترقی اورخوشحالی کے خواہاں ہیں‘ ایچ ڈی پی

19 مئی ، 2024

کوئٹہ (ا ین این آئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ہزارہ یوم ثقافت کی تیاریاں مکمل ہیںپروگرام کا افتتاح صبح ساڑھے د س بجے پارٹی چیئر مین کریں گے تیاریوں کا جائزہ جنرل سیکر ٹری احمد علی کوہزاد اور دیگر رہنماوٴں نے لیاپارٹی بیان میں کہا گیاہے کہ ہزارہ کلچر ڈے کے تمام پروگرام رات گئے تک جاری رہیں گے اس موقع پر ہزارہ ثقافتی لباس، خوراک، طرز زندگی گزارنے ادب، شاعری اور دیگر امور سے متعلق آگاہی دی جائے گی جبکہ شام کوقائدین تقریب سے خطاب کرینگے آخر میں خاکے اور محفل موسیقی ہوگی بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم کا ہر فرد اپنی ثقافت شان و شوکت کے ساتھ مناکر دنیا کو ایک پرامن قوم ہونے کا پیغام دے بیان میں ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر ملک کی تمام اقوام اور دنیا بھر میں آباد ہزارہ قوم کو ان کے پرافتخار ثقافت کی مبارک باد دی گئی اور کہا گیا کہ ہم ایک مہذب قوم کے طور پر تمام اقوام بالخصوص خطے میں آباد اقوام کی ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہے۔