میرمحمدالفت کی فنی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا‘ وزیراعلیٰ

19 مئی ، 2024

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے کمپیئر و ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر میر محمد الفت کے انتقال پرسینئر صحافی اعظم الفت اور پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ میر محمد الفت ہردلعزیز ملنسار اور شفیق انسان تھے مرحوم تمام عمر بلوچستان میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم رہے میر محمد الفت کی قائد اعظم محمد علی جناح پر براہوئی میں تصنیف تاریخ کا حصہ ہے مرحوم کی ٹی وی اور ریڈیو کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔