کوئٹہ/اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سابق سربراہ بیرسٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے اور ملک کی اجتماعی سیاسی صورتحال ،درپیش بحرانوں کا جائزہ لیا گیااورملک کے مجموعی حالات پر تشویش کا اظہارکیا گیا جبکہ صوبے کے اہم امور پرطویل گفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔درایں اثناء سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے معروف ادیب، شاعر،مصنف، افسانہ نگار ،کمپیئر و نیوز کاسٹر میر محمد الفت کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر محمد الفت نے دہائیوں پر محیط اپنے فنی کیرئیر میں مادری زبانوں و ادب کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، میر محمد الفت کی وفات سے بلوچستان میں زبان و ادب کے شعبہ میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...