مختیارباچاترقی پسند سیاسی قوتوں کومتحد کرناچاہتے تھے‘ جان بلیدی

19 مئی ، 2024

اسلام آباد(پ ر) نیشنل پارٹی پنجاب کے زیراہتمام اسلام آباد میں مختار باچا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس سے این پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، قومی اسمبلی کے رکن پھلین بلوچ، این پی پنجاب کے صدر ایوب ملک، پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری ناصر زیدی، اے ڈبلیو پی رہنما عصمت شاہجہاں سمیت مختلف رہنمائوں نے شرکت کی جان بلیدی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختیار باچا 2011ء سے پارٹی سے منسلک تھے وہ ملک بھر کے سیاسی و نظریاتی ساتھیوں اور ترقی پسند سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ متحد و متحرک کرنا چاہتے تھے بدقسمتی سے ان کی تمام کوششوں کے باوجود ایسا اتحاد ممکن نہیں ہو سکا بائیں بازو کے سیاسی و نظریاتی ساتھیوں نے متعدد سیاسی پارٹیوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا لیکن وہ اپنی صفیں درست نہیں کرسکے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بزرگ فکری رہنما نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے کے علاوہ سماج کے مظلوم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی ایوب ملک نے کہا کہ بائیں بازو کے تجربہ کار رہنما نے اپنی سیاست کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان میں شمولیت سے کیامختیارباچا کو غیر سیاسی کرنے کے خیال سے شدید نفرت تھی۔