کوئٹہ (آن لائن) پشتون قومی تحریک کے عظیم قائد عبدالرحیم مندوخیل نے سیاسی ونظریاتی فکر کو پروان چڑھانے میں رہنما کردار ادا کیا ۔پشتون قومی تحریک میں ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پشتون نیشنل نیٹ ورک کے مفکر سیاسی نظریاتی استاد عبدالرحیم مندوخیل کی یاد میں عملی ادبی سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیمینار کی صدارت پشتونخوا نیپ کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضانے کی۔سیمینار سے پشتون نیشنل نیٹ ورک کے مرکزی آرگنائزر نذر بڑیچ، پروفیسر ڈاکٹر برکت شاہ کاکر، ڈاکٹر صادق زڑک، نصراللہ زیرے، ڈاکٹر بایزید روشان، عبدالمتین اخوندزادہ، ڈاکٹر فراز دران،نجیب اللہ اچکزئی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر شاہ محمد مری، ڈاکٹر سید عالم مسعوداور قاسم خان مندوخیل نے اپنے تحریری مقالوں کو سیمینار کا حصہ بنایا ۔مقررین نے کہاکہ مرحوم نے انتہائی سخت حالات میں قوم کی سیاسی نظریاتی تربیت کی اور ایسے بیشمار سیاسی کارکنوں کی سیاسی تربیت میں ایک استاد کا کردار ادا کیا ، ایسے علمی ادبی کارکنوں کی پرورش کی ہے جو اس وقت قوم کی سیاسی رہنمائی کر رہے ہیں۔مرحوم ا یک محب وطن سیاسی قومی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے افغان تاریخ میں مزاحمتی تحریک میں حصہ لیا ۔ مرحوم رہنما نے انتہائی کٹھن حالات میں قومی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ۔ نیشنل عوامی کے فعال کارکن رہے ہیں۔ پشتون بلوچ سندھی بنگالی جمہوری مترقی تحریک میں ایک جمہوری محاذ بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ مقررین نے موجودہ صورتحال قومی بدحالی اور غلامی سے نجات کے لئے تمام پشتون قومی سیاسی قوتوں کوقومی ایشوز پر ایک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشتون قومی اتحاد کی تشکیل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ ملکر قومی اتحاد و اتفاق قائم کیا جائے گا۔ مقررین نے انتظامیہ کی جانب سے پریس کلب کو یرغمال بنانے ، تالہ لگانے اور راستے بند کرنے کی مذمت کی۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...