پسنی سے 34ملین ڈالر کی منشیات برآمد

19 مئی ، 2024

حب(نامہ نگار)کوسٹ گارڈزکے عملے نے پسنی کے علاقےیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران 2052 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس کے 187 بیگ برآمد کر لئے جن کی عالمی منڈی میں مالیت 34.241 ملین ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے دریں اثناء اوتھل چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آ نے والی مسافرکوچ سے 3595 کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی گئی۔