کوئٹہ میں اغواء کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں‘ جمعیت نظریاتی

19 مئی ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ، جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی، مولانا نیازمحمد حاجی عبیداللہ حقانی مولانا محمد ابراہیم مولانارحمت اللہ حقانی مولانا شمس اللہ ودیگر نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف ڈی آئی جی کوئٹہ کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانا قابل ستائش عمل ہےاس کے ساتھ ساتھ ان کےسہولت کاروں کو بے نقاب کرنابھی ناگزیر ہےجرائم کے خاتمے کیلئے ان کے نیٹ ورک کوختم کرناہوگا اس کے بغیر معاشرتی برائیوں کاخاتمہ ممکن نہیں رہنمائوںنے کہاکہ کوئٹہ شہر میںاغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات خصوصاً کچے کے ڈاکوئوں کی وارداتیں عوام کیلئے باعث تشویش ہیں اس جانب ٹھوس توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔