کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ضلعی سینئر نائب امیر مولانا خور شید احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنوینر محمد اسحاق خان اچکزئی ڈپٹی کنوینر حافظ محمد موسی مولانا راز محمد محمد حسنی ودیگر نے کہاہے کہ دوہفتہ گزرنے کے باوجود صوبائی نائب امیر خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، جمعیت کسی صورت مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر خاموش نہیں رہ سکتی ،انکی شہادت سازش ہے ،قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ خلفائے راشدین یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زیر اہتمام مولانا محمد صدیق مینگل شہید کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریفرنس سے جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینر محمد اسحاق اچکزئی ،جمعیت کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی حافظ محمد موسیٰ حافظ مولانا دین محمد حافظ محمد معصوم حافظ احمد شاہ حافظ حبیب الرحمٰن حافظ قائم شاہ اعجاز الرحمٰن جتک حافظ ہدایت اللہ سبحانی حافظ انیس الرحمٰن جتک اور حافظ یونس خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام کے ورکرز علماء حق کی سرپرستی میں اسلامی تعلیمات اور اسلامی تہذیب کاپرچار کرنے کے لئے کردار اداکریں جمعیت طلبہ اسلام ملک بھر کی طلبہ برادری کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے ۔آخر میں مولانا صدیق مینگل کے درجات کی بلندی اور مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...