عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ریلیف دیا جائے‘ جمعیت ن

19 مئی ، 2024

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب وبلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی،نائب امیرمفتی شفیع الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحد کبدانی، صوبائی سرپرست مولانا خدائے نذر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمدحسنی، سرپرست مولانا نعمت اللہ اورمولانارحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بھی شاہانہ اخراجات کم اورغریب متوسط طبقات کی ریلیف کامطالبہ کرتا ہے لیکن یہاں حکمران شاہانہ اخراجات میں اضافہ اورغریب عوام کا خون چوس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وافر مقدار میں گندم ہونے کے باوجود بیرون ممالک سے گندم منگواکراربوں کاکمیشن لیاگیا،اشیاءخوردنی وگیس اوربجلی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے، عوام کو آٹا خریدنے پر سبسڈی دی جائے ،آج بھی گندم ذخیرہ اندوزوں کا راج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے وزرا اور مشیروں کی مراعات میں کمی لائیں۔