کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ دُنیا کے سب سے بڑے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی ہے۔ جیو فلمز پیش کرتا ہے اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر جو مانو اینی میشن اسٹوڈیو نے بنائی ہے یہ فلم جیو فلمز اورمانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے رواں موسم گرما میں پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم ”دی گلاس ورکر“ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کئے جانے کے موقع پرپاکستان کریسنٹ کلیکٹیوکی جانب سے فلم بنانے والوں کے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر عثمان ریاض نے بتایا کہ میں نے یہ سفر 10 برس پہلے 2014 میں شروع کیا تھا اور اس وقت کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرے گی۔ دوسری طرف فلم کے پروڈیوسر خضر ریاض کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے پاکستانی فلم کو تسلیم کیا جانا ”ایک خواب پورا ہونا ہے“۔ پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد نقوی نے کہا کہ ”دی گلاس ورکر“ نے کانز فلم فیسٹیول میں جس انداز سے پاکستان کی نمائندگی کی ہے وہ بطور پاکستانی ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔ ”دی گلاس ورکر“ برصغیر کی پہلی فلم ہے جسے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ ”جیوفلمز“ ا س سے قبل کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ۔ خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ڈونکی کنگ جیسی شاہکار فلمیں ”جیوفلمز“ کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جنہیں ناظرین بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...