اسلام آباد(پ ر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و ریسورسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر دفاع کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے اور یہ انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ٹو جدید نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔ فتح 11 راکٹ کے تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔ اس سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے جو پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلک ہونے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تمام سروسز چیفس اور اس شاندار کامیابی میں شریک فوجیوں ، سائنسدانوں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قوم کو اپنے انجینئرز ، سائنسدانوں اور مسلح افواج پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا یہ کامیاب تجربہ خطے کے امن اور طاقت کے توازن کےلئے اہم اور دفاعی صلاحیت میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ متوازن اور برابری کی بنیاد پر خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن اگر ہماری سرحدی حدود کی کسی جانب سے بھی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان کی جری افواج دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہونگی۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...