اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس کھل گیا ،10قیمتی تحائف لیے بغیر بیچنے کا الزام عائد، بانی پی ٹی آئی نے 7 گھڑیاں غیر قانونی لیں اور بیچیں، کف لنکس، پین، ہیرے اور سونے کے سیٹ کو بھی کیس کا حصہ بنایا گیا، گراف گھڑی کی قیمت 10کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار روپے لگائی گئی، 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار خزانے کو دیئے،انکوائری رپورٹ ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیور اب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ایک نہیں بلکہ 7 قیمتی گھڑیوں، ہیرے اور سونے کے زیورات سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے کی تحقیقات کرے گا۔انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں ،تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے گئے ، گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی “ریٹین” کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا، نجی تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔تخمینہ ساز کا توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت 3 کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق گراف واچ کی قیمت10 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار روپے لگائی گئی،20 فیصد رقم ، 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیئے گئے جبکہ ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے، صرف 30 ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان کے بعد، اب بھارت دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ بھی پانی کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
تہران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر کیلئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس اب پیر کی بجائے کل بروز منگل ہوگا۔...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی شی جن پنگ سات سال بعد شمالی کوریا کیوں جا رہے ہیں؟علاقائی توازن پر نئی کشمکش جاری ہے۔چینی صدر کا...