اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ہفتہ کو جاری تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے یا دوبارہ یہ مواد نشر کرنے والے میڈیا کےادارے بھی توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے پر ان کے خلاف بھی توہینِ عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا مکمل ٹرانسکرپٹ پیمرا سے طلب کرلیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز توہینِ عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر فیصل واوڈا،مصطفی کمال کو شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔ دونوں کو 2 ہفتوں میں وضاحت پیش کرنے کا ایک موقع دیا جا رہا ہے۔فیصل واوڈا اور مصطفی کمال آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہوں۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ...
کراچی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے دبئی سے ماسکو کی پروازیں پاکستان...
اسلام آبادبرطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں 15 جون 2026 کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والی بحث کے دوران...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
کراچی امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی اسرائیل سے جزوی واپسی کا فیصلہ، بن گوریون ایئرپورٹ سے 20 فیصد امریکی...
کراچی امریکا ایران معاہدہ کیسے طے پایا....؟ برطانوی اخبار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،معاہدے کیلئے قطر...