کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ خطیر رقم سے وسائل کے ضیاع کا انکشاف ڈیموں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 ڈیموں میں سے 26ڈیموں پر تعمیر کا کام 2018ء کی بجائے 2021ء میں مکمل ہوا چار سال کی تاخیر کے باعث ڈِیموں کی لاگت میں 26کروڑ 10لاکھ روپے کا اضا فہ ہوا تاخیر کے باعث پروجیکٹ امپلیمنٹ یونٹ اور سپرویژن اخراجات میں 13کروڑ 36لاکھ کا اضافہ ہوا ٹھیکیداروں سے سیکورٹی کی مد میں 12کروڑ روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی انکم ٹیکس کی مد میں ٹھیکید ا روں سے 99لاکھ روپے کم کاٹے گئے نان شیڈولڈ ریٹس کی مد میں 11کروڑ 26لاکھ روپے کی اضافی ادا ئیگیا ں کی گئیں کمپیکشن ٹیسٹ کی مد میں 95کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطہ اخراجات کئے گئے اسی طرح لیباریٹری ٹیسٹ کرائے بغیر 15کروڑ روپے سے زائد کے بے ضابطہ اخراجات کئے گئے مٹی نکالنے اور چٹانوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی مد میں 13کروڑ 18لاکھ روپے کے غیر مجاز اخراجا ت کئے گئے آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ...
کراچی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے دبئی سے ماسکو کی پروازیں پاکستان...
اسلام آبادبرطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں 15 جون 2026 کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والی بحث کے دوران...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
کراچی امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی اسرائیل سے جزوی واپسی کا فیصلہ، بن گوریون ایئرپورٹ سے 20 فیصد امریکی...
کراچی امریکا ایران معاہدہ کیسے طے پایا....؟ برطانوی اخبار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،معاہدے کیلئے قطر...