لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف واحد شخص ہےجس نے نئےجدید پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔ اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کے پہلےآئی ٹی سٹی کاافتتاح کردیاہے، قائد نوازشریف ہی ملک میں تھری جی،فورجی لے کر آئے، نوازشریف نے ہی ملک میں آئی ٹی سٹی منصوبے کی بنیاد رکھی تھی، منصوبےسےبچےاوربچیوں کواعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے، جوسرمایہ کاری کرناچاہتےہیں ان کیلئےبہترین موقع ہے، ہم نے آئی ٹی سٹی کو10سال کیلئے ٹیکس فری کردیاہے، بڑی کمپنیز نےآئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کےخواہش مندوں کومراعات دیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کےنوجوانوں میں بےپناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کوملک کی ترقی کیلئے استعمال کرناہوگا،نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس دے رہےہیں، ماحول کو بہتربنانے کیلئے ای بائیکس کی طرف جانا ہوگا،10ہزاربچیوں کی ای بائیکس کیلئے درخواستیں آئی ہیں،20 جبکہ ہزار ای بائیکس دینے کا پلان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیزسےبات کی ہےکہ وہ نالج سٹی میں کیمپس کھولیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں، طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کررہے ہیں، وائی فائی فری سروس بھی پنجاب کے تمام اضلاع میں لے کر جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیوریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا-پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ (Pulse)پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی- مریم نواز نے ڈیجیٹلائزیشن کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی-لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم دیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور مینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ نے بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی گئی -پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی- پارٹیشن آف لینڈاور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیو سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا-گورنمنٹ ہر طرح سے کلیر پراپرٹی کو گرین ڈیکلیر کرے گی -ایشو ز والی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیر کیاجائے گا -مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا-ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی- فرد ملکیت اورانتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ لیاگیا- اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن،ای گرد آوری اور رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نارووال کے علاقے بدو ملہی میں اوباش گینگ کا خواتین سے زیادتی کے مبینہ واقعات کا نوٹس لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے-مریم نواز نے اوباش گینگ کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عصمت دری میں ملوث سماج دشمن گینگ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے-
اسلام آباد پاکستان کے بعد، اب بھارت دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ بھی پانی کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
تہران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر کیلئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس اب پیر کی بجائے کل بروز منگل ہوگا۔...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی شی جن پنگ سات سال بعد شمالی کوریا کیوں جا رہے ہیں؟علاقائی توازن پر نئی کشمکش جاری ہے۔چینی صدر کا...