سائفرکیس میں سزا کیخلاف عمران شاہ محمودکی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

19 مئی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفرکیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ 21 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ،یاد رہے کہ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث اس مقدمہ کی سماعت نہیں ہو سکی تھی آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کےسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے جبکہ عمران خان کے وکیل جواب الجواب پر دلائل دینگے۔