لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا تیس مار خان ہے،علی امین گنڈا پور صرف ہوائی فائرنگ کررہا ہے اس نے کرنا کرانا کچھ نہیں ہے بلکہ تابعدار ی کرے گا،وفاقی حکومت جس طرح معاملات کو چلانا چاہے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بالکل اسی طرح چلے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماڈل ٹائون آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کریں ہم نے انہیں کب روکا ہے۔پی ٹی آئی کا شروع سے اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتے تھے کہ ہمارا ساتھ دیں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جب اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہ دیا تو میر جعفر اور میر صادق کہنے لگے، گھر میں ڈاکو آ گئے اور چوکیدار باہر کھڑا ہے ، پی ٹی آئی کا اصل جھگڑا یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام اور سیاست میں مداخلت کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس سوال کہ بانی پی ٹی آئی کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں وہ ہشاش بشاش لگ رہے ہیں انہیں سب کچھ مل رہا ہے جس کی آپ نے بات کی تھی جس پر انہوں نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے کہ انہیں جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواکو کچھ حاصل نہیں ہو رہا لیکن وہ اپنا کام کررہا ہے، علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔ ماڈ ل ٹائون آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں فارم پینتالیس کی حکومت ہے بتائیں ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو ، پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہ ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگائو۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ...
کراچی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے دبئی سے ماسکو کی پروازیں پاکستان...
اسلام آبادبرطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں 15 جون 2026 کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والی بحث کے دوران...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
کراچی امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی اسرائیل سے جزوی واپسی کا فیصلہ، بن گوریون ایئرپورٹ سے 20 فیصد امریکی...
کراچی امریکا ایران معاہدہ کیسے طے پایا....؟ برطانوی اخبار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،معاہدے کیلئے قطر...