نیب ترمیمی آ ر ڈیننس ، ملزمان کی ریلیف کیلئے درخو ا ستیں دائرمقدمات کی سماعتیں متا ثر

28 نومبر ، 2021

پشاور(نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب)کی نئی آرڈیننس نافذ ہونے کے بعد پشاور کے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت متاثر ہونے لگی ہے، ذرائع کے مطابق نیب کے نئی ترمیمی آرڈیننس کے پرائیویٹ بزنس میں غبن کے زیادہ تر مقدمات میں ملزمان مختلف نوعیت کے ریلیف لینے کےلئے درخواستیں دائر کررہے ہیں۔ نئی ترمیمی آرڈیننس کے بعد ملزمان عدالتوں سے ریلیف لینے کےلئے عبوری ضمانت، ریگولر ضمانت اور بریت کےلئے 265kکی درخواستیں دائر کررہے ہیں۔