سرائے نورنگ ،خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا

28 نومبر ، 2021

سرائے نورنگ(نمائندہ جنگ)نورنگ کی ایک خاتون نے ریسکیو1122سروس کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق گزشتہ روز نورنگ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لئے ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (کوثر جبین اور صاحبہ بی بی) نے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی اور خاتون نے بچے کا جنم دیازچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں۔