بلاول بھٹو کا پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن تحصیل سرگودھا کے صد ر خلفان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

28 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن تحصیل سرگودھا کے صدر محمد خلفان قریشی کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے، محمد خلفان قریشی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، وہ پارٹی کا سرمایہ تھے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم محمد خلفان قریشی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے،د خلفان قریشی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔