لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ ہیں ان سے محبت ، اخوت عقیدت اورپیار کا رشتہ موجود ہے ، ان کی نواز شریف سے بھی دوستی ہے ،علی امین گنڈا پور وفاقی حکومت کے حوالے سے جو لفظی گولہ باری کررہے ہیں وہ کسی صوبے کے وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتا، لگتا یہ ہے ان سے کام چلنا نہیں ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں ایسی صورتحال پیدا کریں، تحریک انصاف کی تاریخ ہے کہ وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں، جب بھی ملک چلنے لگتا ہے وہ چلنے نہیں دیتے اوریہ کوئی پہلی بار نہیں ہو رہا۔پارٹی کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے بتایا کہ اجلاس میں شہبازشریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیاگیا ہے اوران کی بطور صدر کی خدمات کو سراہا گیا ہے ،پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے رانا ثنا اللہ خان کو چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے لئے اپنا نام سامنے آنے کے سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے
اسلام آباد وفاقی درالحکومت میں پارلیمنٹ ہائوس ، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہائوس، سپریم کورٹ...
لاہور وفاقی اپیکس کمیٹی میں فیصلے کے بعد پنجاب میں حکومتی پالیسیز اور رولز اینڈ ریگولیشنز پر مائیکرو لیول تک...
اسلام آباد پاکستان کے معروف سرمایہ کار اور ملکی سٹاک مارکیٹ کے مسلمہ لیڈر عارف حبیب نے کہا ہے کہ سٹاک...
راولپنڈی احتساب عدالت میں زیر سماعت 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم بانی پی ٹی آئی نے اپنے دفاع...
اسلام آبادچینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیاسٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی مہنگی کرنے کیلئے...
اسلام آباد ایف بی آر نے ان ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی حقیقی...
اسلام آباد حکومت مقامی حکومتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مالی وسائل کو متعلقہ صوبائی فنانس کمیشنز کے...
اسلام آباد 16 دسمبر 2024 سے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ 0.81 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت...