اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے 8رکنی اقتصادی مشاورتی کو نسل (Economic Advisory Council ) تشکیل دینے کی منظوری دی ہے ۔کونسل کی تشکیل کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ۔ جہانگیر ترین ‘ ثاقب شیرازی ‘ شہزاد سلیم ‘ مصدق ذو القرنین ‘ اعجاز نبی ‘ آصف پیر ‘ زید بشیر ،سلمان احمد رکن نامز د ، وزیراعظم خود اجلاس کی صدارت کرینگے،کونسل معاشی روڈ میپ ، اہداف کے حصول کیلئے مشورے دے گی ،کونسل میں سر فہرست سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین ہیں۔جہانگیر ترین نے 8فروری کے عام انتخابات میں شکست کے بعد استحکام پا رٹی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیا اور سیا ست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تین ماہ کے بعد جہا نگیر ترین دو بارہ قومی افق پرمتحرک ہوں گے۔کونسل کے آٹھ ممبران میں جہانگیر ترین ‘ ثاقب ایچ شیرازی ‘ شہزاد سلیم ‘ مصدق ذو القرنین ‘ ڈاکٹر اعجاز نبی ‘ آصف پیر ‘ زید بشیر اور سلمان احمد شامل ہیں۔ ا کونسل کاا جلاس جب بھی ضرورت ہوگی وزیر اعظم بلائیں گے اور اجلاس کی صدارت بھی خو د ہی کریں گے۔کونسل وزیر اعظم کو معاشی روڈ میپ اور معاشی اہداف کے حصول کیلئے مشورے دے گی ۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...