ٹیریان کیس ؛ اسلام آبا د ہائیکوٹ میں سماعت کیلئے نیا لارجز بینچ تشکیل

19 مئی ، 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی ،ٹیریان جیڈ کا نام کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر انہیں عوامی عہدہ کے لئے نا اہل قرار دینے متعلق مقدمہ کی سماعت کیلئے نیا لارجر بینچ تشکیل دیدیا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل تین رکنی بینچ 21مئی کوکیس کی سماعت کرے گا۔