لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا تیس مار خان ہے،علی امین گنڈا پور صرف ہوائی فائرنگ کررہا ہے اس نے کرنا کرانا کچھ نہیں ہے بلکہ تابعدار ی کرے گا،وفاقی حکومت جس طرح معاملات کو چلانا چاہے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بالکل اسی طرح چلے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماڈل ٹائون آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کریں ہم نے انہیں کب روکا ہے۔پی ٹی آئی کا شروع سے اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتے تھے کہ ہمارا ساتھ دیں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جب اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہ دیا تو میر جعفر اور میر صادق کہنے لگے، گھر میں ڈاکو آ گئے اور چوکیدار باہر کھڑا ہے ، پی ٹی آئی کا اصل جھگڑا یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام اور سیاست میں مداخلت کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس سوال کہ بانی پی ٹی آئی کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں وہ ہشاش بشاش لگ رہے ہیں انہیں سب کچھ مل رہا ہے جس کی آپ نے بات کی تھی جس پر انہوں نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے کہ انہیں جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواکو کچھ حاصل نہیں ہو رہا لیکن وہ اپنا کام کررہا ہے، علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔ ماڈ ل ٹائون آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں فارم پینتالیس کی حکومت ہے بتائیں ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو ، پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہ ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگائو۔
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کو نقصان پہنچانے والے بیس سال کیلئے جرمانے کے ساتھ جیل بھیجے جا...
اسلام آ باداظہار رائے کی آزادی کئی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ سے ایک خواب بنتا جا ر ہاہے، یہ انکشاف ڈنمارک کے...
اسلام آباد سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں...
اسلام آبادسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
اسلام آبادسینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے کے معاملے پرکمپیٹیشن کمیشن آف...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی...