اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ہفتے کے روز خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور جا کر اُنکی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے خیر سگالی کی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال‘ نواز شریف کا میزبانی پر برطانوی حکومت و عوام کا اظہار تشکر ۔ میاں نواز شریف جنہیں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سینئر مسلم لیگی اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد اتفاق رائے سے پاکستان مسلم لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کیا ہے اور اُنہیں پارٹی کا مستقل صدر بنانے کیلئے 28مئی یوم تکبیر کا خصوصی دن رکھا گیا ہے۔ اس روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل باڈی میٹنگ میں 28مئی 1998ء کو بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب چاغی کے پہاڑوں میں 6ایٹمی دھماکے کر کے دینے والے میاں نواز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب کیا جائیگا۔ برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیرمقدم میاں محمد نواز شریف نے خود کیا۔ دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جین میرٹ نے ملاقات کا وقت دینے پر سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنکی خود ساختہ جلاوطنی کے کئی سال اُنکی بھرپور میزبانی کی۔ محمد نواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی‘ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو بھی مضبوط بنانے کیلئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...