اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان کی دعوت پر امارات کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کے شیڈول سفارتی چینلز سے طے کیاجارہا ہے۔ یہ اہم دورہ وزیراعظم کے دورہ چین سے پہلے ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر جون کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے ۔ا س طرح سعودی عرب کے بعد یواے ای دوسرا ملک ہوگا جس کا دورہ شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد کرینگے۔ ذرائع نے باور کرایا ہے کہ ان کے دور ے کے دوران وزیراعظم کو دبئی کے حکمران محمد بن المختوم اور دیگر شاہی عمائدین سے ملنے کا موقع ملے گا۔ ڈپٹی وزیراعظم اور سینیٹر اسحاق ڈارکے علاوہ ان کے ہمراہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز، اور کاروباری افراد کا ایک گروپ بھی ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے اپنے میزبانوں سے اہم مذاکرات کریں گے اور اس موقع پر جہاں بہت سے بین الاقوامی معاملات زیر بحٹ آئیں گے وہیں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان کی مالی مدد کرتا رہا ہے ۔دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں امارات کے سفیر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔ امارات میں پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ہوگا۔
اسلام آ باد ) وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آبادایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25کے ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کےلیے30جون 2025تک تمام فیلڈ...
پشاورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے...
اسلام آباد اگلے بجٹ میں کاربن لیوی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان نے اگست 2026 کے آخر تک پروجیکٹ کے انتخاب کو اپ ڈیٹ...
اسلام آباد گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پاکستان کے ساتھ روس کے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، عثمان سروش علوی کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور...
اسلام آباد نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج 18 اور کل 19 اپریل کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں...